چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس آمد

سارہ احمد کی ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سے ملاقات۔

ایس پی سکیورٹی موارہن خان و دیگر پولیس افسران موقع پر موجودتھے۔

ملاقات میں جبری مشقت، تشدد،گداگری کا شکار بچوں کی مدداور بحالی کے لئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

چیئر پرسن بیورو سارہ احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے ہمراہ آپس روم،پولیس خدمت مرکز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

اشفاق خان نے چیئرپرسن سارہ احمد کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور آفس کے مختف شعبوں کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے تشدد،استحصال اور گداگری کا شکار بچوں کے لئےسارہ احمدکی خدمات کو سراہا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کی امداد و بحالی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

لاہور پولیس متاثرہ بچوں کی بحالی کے حوالے سے جاری مہم میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ پارٹنر ہے۔اشفاق خان

بچوں پر تشدد، بھیک منگوانے اور جبری مشقت کے تدارک کیلئے لاہور پولیس کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ چیئر پرسن چائلڈ بیورو

پیشہ ورگداگری کے خلاف جاری مہم کے دوران ابتک 989گداگر گرفتار،506مقدمات درج کئے گئے۔اشفاق خان 

سڑکوں پر بھیک مانگنے والے221بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز

Tuesday, November 24, 2020