ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ہدایت پر ملتان بیورو کے زیر اہتمام تقاریب

ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ہدایت پر ملتان بیورو کے زیر اہتمام تقاریب 

،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے مابین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت اور حیات طیبہ کے حوالے سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا،

تقریری مقابلے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں عبید آصف، شاہد حقنواز، وارث جعفر، محمد فرمان نے حصہ لیا،بچوں نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت مبارکہ اور حیات طیبہ اسوہ حسنہ کے حوالے سے تقاریر کیں، تقریری مقابلے میں فرسٹ پوزیشن شاہد حقنواز، دوسری پوزیشن عبید آصف اور تیسری پوزیشن محمد فرمان نے حاصل کی،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے

 

Thursday, November 19, 2020