چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسنز کے لئے تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام، کل 15 فوکل پرسنز کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔

یئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسنز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے بچوں کے حقوق کے لیے کی گئی بہتر کوششوں پر فوکل پرسنز کو تعریفی اسناد دیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تعینات 15 فوکل پرسنز کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ بہتر کارکردگی پر سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال اور دیگر اضلاع کے فوکل پرسنز شامل ہیں۔چیئر پرسن سارہ احمد نے تمام فوکل پرسنز کی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔

Thursday, November 19, 2020