Sarah Ahmad, Chairperson Child Protection organize Orange Train travel for children at the Bureau

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے لئے اورنج لائن ٹرین کے سفر کا اہتمام، بچے شیر و تفریح کے ایسے مواقعوں سے بخوبی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سارہ احمد

لاہور 16  نومبر۔۔۔۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج بیورو کے بچوں کے ہمراہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا سفر کیا۔ بچے اورنج ٹرین کے اس سفر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے ٹرین میں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بیورو کی جانب سے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے  کے لئے وقتا فوقتا  سیر و تفریح کے مواقعوں کا اہتمام کیا جاتا یے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں۔ چیئرپرسن نے کہا کہ بچوں کو ذہنی و جسمانی طور پر پھلنے پھولنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے جو کہ بیورو کی جانب سے بخوبی ادا کیا جا رہا ہے۔ 

Education is incomplete without some practical learning. Sarah Ahmad, Chairperson Child Protection and Welfare Bureau intends to keep organzing fun educational trips for children at the Bureau. Of the most recent ones has been a tour of the Orange Line where children, accompanied by Sarah Ahmad enjoyed the visit and the facilities provided to the passengers.

video Link

Monday, November 16, 2020