چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور ماریہ بی نے دستخط کئے۔

ایم او یو کے تحت ماریہ بی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مختلف امور کے حوالے سے مدد فراہم کی جائے گی۔

ماریہ بی کی جانب سے جنوبی پنجاب کے کسی بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفتر میں بچوں کےلئے آئی ٹی لیب بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

ماریہ بی کی جانب سے بیورو میں مقیم بچوں کے لیے ایمبرائیڈری یونٹ قائم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ماریہ بی بچیوں کے لیے کپڑے فراہم کریں گی۔

بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کے لیے ماریہ بی کی کمپنی میں ڈیزائننگ کے مختلف شعبوں میں انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

ماریہ بی چائلڈ پروٹیکشن سکول رحیم یار خان کے لیے فرنیچر بھی فراہم کریں گی۔

ماریہ بی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو مختلف امور میں مدد فراہم کی جائے گی۔ چیئر پرسن سارہ احمد

معروف ڈیزائنر ماریہ بی کی معاونت اور تجربہ سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم۔بچوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ چئیر پرسن سارہ احمد

ماریہ بی کی جانب سے مختلف امور میں معاونت پر ان کے مشکور ہیں۔ چئیر پرسن سارہ احمد

Tuesday, November 3, 2020