چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کا اچانک دورہ کی

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا۔

انہوں نے ادارے کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

چیئرپرسن نے بچوں کے ہاسٹل اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات چیک کئے۔ 
سارہ احمد نے بچوں کو مہیا کئے جانے والے کھانے اور کچن کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

جشن میلاد النبی ﷺ کے مناسبت سے بچوں کے لئے منعقدہ میلاد میں بھی شرکت کی۔

بچوں سے نعتیں سنیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 
چیئرپرسن سارہ احمد نے انسٹیٹیوٹ کے انچارج اور دیگر عملے سے خصوصی ملاقات کی اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

Video Link

Friday, October 30, 2020