Chairperson Sarah Ahmad Child Protection Visit Beggars Hotspots in Lahore

۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج لاہور میں گداگری کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کا دورہ کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جاری انسداد گداگری مہم کے حوالے سے ان ہاٹ سپاٹ کا جائزہ لیا گیا۔چئیر پرسن سارہ احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیمپس پل، بیکھے والا موڑ، مون مارکیٹ، دبئی چوک، کریم بلاک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ ان ہاٹ سپاٹ کے دورے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جاری انسداد گداگری مہم کے نتائج کا جائزہ لینا تھا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت ہر پولیس کے ہمراہ گزشتہ ایک ماہ سے شہر بھر میں انسداد گداگری مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد گداگری مہم کے دوران 250 سے زائد بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے نتیجے میں شہر میں گداگر بچوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم بھکاری مافیا کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

 

Video Link

Video Link

Video Link

Monday, October 19, 2020