Chairperson Sarah Ahmad along and Director General Visit Badshahi Mosque along with Bureau Children

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے لئے سیر کا خصوصی اہتمام، چیئرپرسن بھی بچوں کے ہمراہ، بچوں کو تعلیم کے علاوہ تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ سارہ احمد

لاہور، 12 اکتوبر 2020۔۔۔چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو میں مقیم بچوں کے لیے بادشاہی مسجد کی سیر کا اہتمام کیا گیا۔ چئیر پرسن سارہ احمد اور ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع بھٹی بھی اس موقع پربچوں کے ہمراہ تھے۔ 100کے قریب بچوں اور بچیوں کو بادشاہی مسجد کی سیر کروائی گئی۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کےلئے بادشاہی مسجد کی سیر ہمارے بچوں کے لیے تفریحی پروگرام کا حصہ ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیم کے علاوہ تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گھر جیسا ماحول دیا جارہا ہے۔ بچوں کی خواہش کے مطابق بادشاہی مسجد کی سیر کروائی گئی ہے۔ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو تمام تاریخی اور تفریحی مقامات کی سیر کروائی جاتی ہے۔ 

Video Link

Monday, October 12, 2020