Chairperson Sarah Ahmad Child Protection and Director General Shuja Qutab Visit CPI Faisalabad

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع بھٹی اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو محسن رضا اور مس تہمینہ اور ایم پی اے رائے فردوس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے سی پی آئی فیصل آباد میں انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور ضروری  امور کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سی پی آئی فیصل آباد میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی۔سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ چیئرپرسن سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ہاسٹلز میں بھی گئیں اور ان کو مہیا کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج فیصل آباد  نے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو سی پی آئی فیصل آباد کے انتظامی معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ د جس پر انہوں نے سی پی آئی فیصل آباد کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد میں مقیم بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔فیصل آباد میں بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے اینٹی بیگری مہم کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔دورہ کا مقصد سی پی آئی فیصل آباد کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی سی فیصل آباد  محمد علی سے ملاقات کی۔ شہر میں انسداد گداگری مہم اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ فیصل آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نئی قائم شدہ عمارت کے افتتاح کے حوالے سے حتمی مشاورت بھی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Video Clip

Wednesday, October 14, 2020