Chairperson Sarah Ahmad and Director General Shuja Qutab Visit New Building of CPI Faisalabad

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم پی اے فردوس رائے، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع بھٹی، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو محسن رضا اور مس تہمینہ بھی موجود تھیں۔چیئرپرسن نے سنٹر میں انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری  امور سے متعلق ہدایات جاری کیں اور بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام سیکشنز اور ہاسٹلز کا دورہ کیااور بچوں کو فراہم کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ انچارج اعجاز اسلم ڈوگرنے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروکو بیوروکے انتظامی معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چئیرپرسن نے سنٹرکی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں مقیم بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں بھکاری مافیا کے خاتمے کیلئے اینٹی بیگری مہم کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دورے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا تھااور یہاں مقیم بچوں کے ساتھ مل کر اور ان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔دریں اثناء چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد علی سے ان کے آفس میں ملاقات بھی کی اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔چیئرپرسن ملت روڑ پر چائلڈ پروٹیکشن کی زیر تکمیل بلڈنگ بھی گئیں اور منصوبے کی تکمیل پر بریفنگ لی۔انہوں نے بلڈنگ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی تاکید کی

Video Clip

Wednesday, October 14, 2020