۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے آج لاہور میں ملاقات کی

۔۔۔۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے آج لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بچوں کے حقوق، ان کے استحصال سے بچاو اور بیورو کی کارکردگی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہبازشریف کے دس سالوں کے دور حکومت میں میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کام رک گیا اور خراب ہو گیا تھا۔اب سارہ احمد کی سربراہی میں یہ کام دوبارہ شروع ہوا ہے تو بہتری آئی انہوں نے کہا کہ بچوں کو گریجوایٹ تک تعلیم دینے اور فراغت کے بعد ملازمت کے بندوبست کی ضرورت ہے۔اکثر سڑکوں پر چھوٹے بچوں کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھتا تھا تو بہت دکھ ہوتا تھا۔  خواہش تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ان بچوں کیلئے کچھ کروں گا۔  چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ  
جب وہ وزیراعلیٰ بنے تو ان بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ادارہ بنایا۔ 
14 ایسے گینگ پکڑے جو بچوں سے زبردستی بھیک منگواتے تھے۔یونیسف نے بھی ہماری اس کاوش کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے قائم کیے ہوئے اس ادارے کو شہبازشریف نے بری طرح تباہ کر دیا تھا۔چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہوں، ادارے کی ترقی کیلئے کام جاری رکھوں گی۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی، ساہیوال، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سب دفاتر میں مثالی کام ہو رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی کے تجربے سے فائدہ حاصل کر کے معاشرے کے ان بچوں کو بہتر مستقبل دینے کیلئے کام جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ 

Friday, October 2, 2020