Chairperson Sarah Ahmad Child Protection Visit Rahim Yar Khan

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ رحیم یار خان کا اچانک دورہ کیا۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے لئے کئے جانے والے  انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا اور بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔ چیئرپرسن سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ہاسٹلز میں بھی گئیں اور ان کو مہیا کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے خصوصی طور پر بچوں کو دئے جانے والے کھانے کا میںنو دیکھا اور کھانے کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج رحیم یار خان نے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو سی پی آئی رحیم یار خان کے انتظامی معاملات کے حوالے سے بریفننگ دی۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے ضروری امور کے حوالے سے فوری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر پران چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ حیم یار خان میں مقیم بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد سی پی آئی رحیم یار خان کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ سی پی آئی رحیم یار خان میں تمام عملہ بچوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ساتھ مل کر اور وقت گزار کر اچھا لگا۔

Monday, September 14, 2020