Chairperson Sarah Ahmad Child Protection Visit Bahawalpur and inaugurate Computer Lab for Children

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد  نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سی پی آئی بہاولپور میں انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چئیر پرسن سارہ احمد نے سی پی آئی بہاولپور میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن کائنات رضا نے سی پی آئی بہاولپور میں بچوں کے لیے آئی ٹی لیب بنوائی۔چئیر پرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا اور بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔ وہ سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ہاسٹلز میں بھی گئیں اور ان کو مہیا کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ انچارج بہاولپور  نے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو سی پی آئی بہاولپور کے انتظامی معاملات کے حوالے سے بریفننگ دی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےچئیر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورورحیم یار خان میں مقیم بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بیورو میں مقیم بچوں کےلئے جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئی ٹی لیب قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد سی پی رحیم یار خان کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ سی پی آئی بہاولپورمیں تمام عملہ بچوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ساتھ مل کر اور وقت گزار کر اچھا لگا۔ 

Video Link

Tuesday, September 15, 2020