Child Protection Bureau Conduct Rescue Operation in Punjab on the Direction of Chairperson Sarah Ahmad

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کا پنجاب بھر میں پیشہ ور بھکاری بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔گرینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پنجاب بھر سے 250کے قریب بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا۔

لاہور 5 ستمبر۔۔۔۔۔۔چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے پنجاب بھر میں پیشہ ور بھکاری بچوں کے خلاف گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ کریک ڈاون کے دوران پنجاب بھر سے 250کے قریب بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا ۔گداگر بچوں کے خلاف  آپریشن مسلم ٹاؤن موڑ، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، مال روڈ، ڈیفنس، مین مارکیٹ گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، شوکت خانم چوک، ایچ بلاک ڈیفنس مارکیٹ، بھٹہ چوک اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران لاہور سے 50بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔  اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بھکاری بچوں کے خلاف ریسکیو آپریشن لاہور کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پنجاب بھرمیں تمام فنکشنل اضلاع میں کیا گیا۔  بھکاریوں کے خلاف ریسکیو آپریشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پولیس اور سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف عدالتی حکم کے بعد مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ لاہور بھر میں بھکاری بچوں کے حوالے سے تمام ہاٹ سپاٹ کی نشاندھی کے بعد گرینڈ ریسکیو آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہےگا۔سارہ احمدنے مزید کہا کہ عوام ان بھکاریوں کو بھیک دینے کی بجائے ان کی حوصلہ شکنی کریں۔ بھکاری بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر فوری اطلاع دیں۔

Video Link

Wednesday, September 9, 2020