چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 

چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے چئیرمین وقار احمد شفیع نے دستخط کئے۔

ایم او یو کے تحت جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چئیر پرسن سارہ احمد

جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کافی عرصے سے بچیوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ہم ان کے تجربہ سے فائدہ حاصل کریں گے۔ چئیر پرسن سارہ احمد

جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن بیورو میں مقیم بچیوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گا۔ چئیر پرسن سارہ احمد

جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کی ٹیچرز چائلڈ پروٹیکشن سکول میں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی۔ چئیر پرسن سارہ احمد

ہمارا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم تمام بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سے ملک کا مفید اور کار آمد شہری بنانا ہے۔ چئیر پرسن سارہ احمد

Video Link

Thursday, September 3, 2020