چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی وزیراعلی ہاؤس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامی معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی وزیراعلی ہاؤس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے انتظامی معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت

اجلاس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر عثمان بزدار برائے اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز سلمان شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبر پی اینڈ ڈی محمد اختر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سلمان غنی ، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ ہوم، ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر کی شرکت۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بیورو کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

اس کے علاوہ بیورو کی جانب سے بچوں کو مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے بچوں کی بہتر نگہداشت کے لیے مزید چائلڈ اٹنڈنٹس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے حکومتی پابندی اٹھانے کی تجویز پیش کی۔

اس بھرتی سے بیورو کی جانب بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

سلمان شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور چئیر پرسن سارہ احمد کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی

Video Link

Wednesday, September 2, 2020