میر ہزار جتوئی مظفر گڑھ 14 سالہ بچہ زین العابدین سے زیادتی اور فائر مارنے کا واقعہ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کا نوٹس

 میر ہزار جتوئی مظفر گڑھ 14  سالہ بچہ زین العابدین سے زیادتی اور فائر مارنے کا واقعہ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کا نوٹس، چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کی نشتر اسپتال آمد، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے زیادتی کا شکار بچے زین العابدین اور بچے کی والدہ زہرہ پروین، بھائی شعیب سے ملاقات کی، ایم ایس، ڈی ایم ایس وارڈ انچارج نشتر اسپتال سے ملاقات کی متاثرہ بچے کو ہر طرح کی میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا کہا گیا، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ٹیم کی جانب سے متاثرہ بچے کی فیملی کو چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد اور حکومت پنجاب کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی، متعلقہ پولیس حکام سے بھی رابطہ کیا گیا، پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مرکزی ملزمان میں سے 2 ملزمان امین عرف مینا، شفتر کورائی کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 1 ملزم عمر کورائی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم کی جانب سے پولیس کو بچے کی فیملی کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی.

Monday, August 31, 2020