Child Protection Bureau and Search for justice lunch awareness campaign regarding domestic child labour

 

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد ، سرچ فور جسٹس این جی او اور اداکار وچائلڈ رائیٹس ایکٹوسٹ احسن خان کا چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر تشدد کے خلاف خصوصی آگاہی پیغام۔

کورونا وبا کے دوران بچوں اور گھریلو ملازماؤں پر تشدد کے واقعات میں اصافہ دیکھا گیا ہے۔ چئیر پرسن سارہ احمد

بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔  چئیر پرسن سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی روک تھام کےلئے کوشاں ہے۔ سارہ احمد

ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اردگرد تشدد کا شکار کسی بچے کو دیکھیں تو چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر فوری اطلاع دے کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ چئیر پرسن سارہ احمد

گھروں میں معصوم بچوں سے کام کروانا غیر قانونی ہے اور ہمیں اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ احسن خان

والدین اپنے بچوں کو پڑھنے لکھنے کی عمر میں کام پر لگا دیتے ہیں جہاں بچے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔ احسن خان

ان بچوں کو تشدد سے بچانے کے لئے انسانیت کی خاطر چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں تاکہ ان بچوں کا مستقبل محفوط بنایا جا سکے۔ احسن خان

چائلڈ ڈومیسٹک لیبر بچوں کی مشقت کی بدترین شکل ہے۔ افتخار مبارک
 
کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو بچہ ملازمین کے اپنے گھر والوں کے ساتھ روابط محدود ہو گئے ہیں۔ افتخار مبارک

اس صورتحال میں بچوں پر گھریلو تشدد کے واقعات کی درست تعداد کا تعین مشکل ہے۔ افتخار مبارک

سرچ فار جسٹس این جی اور بچوں پر تشدد کے واقعات میں مفت قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔ افتخار مبارک

بچوں پر تشدد کے واقعات کی فوری اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا مقامی پولیس کو دیں۔ افتخار مبارک

Tuesday, July 7, 2020