Chairperson Sarah Ahmad Message after alarming case of Child abuse reported at LGS branch 1A1

نجی سکول میں جنسی بچیوں کے ساتھ جنسی حراسانگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بیورو طلباء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سارہ احمد

لاہور 2 جولائی۔۔۔۔۔۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نےایل جی ایس سکول ون اے ون  میں طلباء سے جنسی حراسانگی سے متعلقہ کیس پر جاری ہونے والے اپنے  ویڈیو پیغام  میں کہا ہے کہ ایل جی ایس سکول میں بچیوں کے ساتھ جنسی حراسانگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب  اور ترجمان حکومت پنجاب برائے چائلڈ رائٹس ان طالبعلموں کی بہادری کو سراہتی ہوں۔ سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچیوں نے بڑی ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اس کیس میں بچیوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ پہلے کسی دباو میں آئے ہیں اور نہ اب آئیں گے۔ غریب اور امیر سب کے لئے انصاف برابر ہے۔ پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کروائی جا رہی ہیں۔ جنسی حراسانگی سے متعلقہ سیکشن 377B کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو محفوظ ماحول میں تعلیم مہیا کریں نہ کہ انہیں اپنی آواز دبانے کا درس دیں۔ جس طرح اس کیس میں سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے بچیوں کو خاموش رہنے کی تلقین کی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو تعلیم دیتا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔  

Video Link

 
Thursday, July 2, 2020