Chairperson Child Protection Sarah Ahmad Distribute Financial Assistance cheques to the families of died employees during Service

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں دوران ملازمت وفات پانے والے دو سرکاری ملازمین کے اہل خانہ میں مالی معاونت کی رقوم کی تقسیم، مرحومین نے اپنے فرائض ہمیشہ ایمانداری سے ادا کئے۔ سارہ احمد
 
لاہور 30 جون۔۔۔۔۔.چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وفات پانے والے بیورو ملازمین کے اہل خانہ میں مالی معاونت کے چیکس تقسیم کئے۔ چئیر پرسن نے مالی امداد کے چیکس چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کام کرنے والے دو ملازمین کے اہل خانہ کے حوالے کئے جن کی کل مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے ہے۔ وفات پانے والی سرکاری ملازمہ سی پی آئی گرلز میں بطور وارڈن تعینات تھی جبکہ محمد سلیم مرحوم بطور لانڈری مین تعینات تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا کہ وفات پانے والی سرکاری ملازمین نے ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کام کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ملازمین ہماری زمہ داری ہیں۔ مرحومین کے لواحقین کی جانب سے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور بیورو  کا مالی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

video Link

Tuesday, June 30, 2020