Minister Mian Mehmood ur Rasheed and Vice Chairman PHA Hafiz Zeeshan Rasheed Visit Child Protection Bureau Lahore

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا ۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے صوبائی وزیر کو بیورو کے بارے میں بریفنگ دی اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آ گاہ کیا۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وائس چیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر حافظ ذیشان رشید اور سماجی رہنما نوید شریف بھی صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے ہمراہ تھے۔  سماجی رہنما نوید شریف نے بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے لیے مزید جھولے لگوانے کا اعلان بھی کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

میاں محمود الرشید چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے۔ صوبائی وزیر

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہماری حکومت کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آکر بچوں کی خوشیوں میں شامل ہو کر بہت اچھا لگا۔ میاں محمود الرشید

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

چیرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ دورے کے دوران فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، عبیدارحمن، ڈاکٹر طاہر علی ، عطیا سعد، صبا بٹ ، ہارون خالد۔ ارسلان نعیم ۔ حماد واسطی بھی موجود ۔

Video clip  Video Clip2 

Friday, May 29, 2020