Governor Punjab Chauhdary Muhammad Sarwar and Parveen Sarwar Celebrate Eid at Child Protection Bureau Lahore

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا عید کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بچوں سے عید ملی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عید کا کیک کاٹا اور بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی۔

چئیر پرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پیارے بچوں کی خوشیوں میں شامل ہیں اور ان پیارے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں گزارنا بہت اچھا لگا۔گورنر پنجاب

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے۔ گورنر پنجاب

ہماری حکومت میں بچوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔گورنر پنجاب

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔گورنر پنجاب

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آکر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔ گورنر پنجاب

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں گزارنے پر شکریہ ادا کیا۔

Video Link

Sunday, May 24, 2020