Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar Visit Child Protection & Welfare Bureau Sialkot

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کا دورہ اس موقع پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد بھی موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیراعلی پنجاب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے سے بریفننگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیورو میں مقیم بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چئیربپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاک ڈاؤن کے دوران بیورو میں مقیم بچوں کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

Wednesday, April 29, 2020