چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے بیورو کے ملازمین میں راشن بھی کی تقسیم کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت نےکہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کے بہترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔راجہ بشارت نے کہا کہ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی جانب سے تشدد اور ذیادتی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
Tuesday, April 28, 2020
