جرمن کے سفیر برنہارڈ شلاگ ہیک کا وفد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کا دورہ

سارہ احمد، چئیر پرسن چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  پنجاب کی دعوت پر پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برنہارڈ شلاگ ہیک نے وفد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جرمن سفیر نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات کی۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے جرمن سفیر کو بیورو کے حوالے سے بریفنگ دی اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ جرمن سفیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی میں قائم بچوں کے رہائشی ہاسٹل اور چائلڈ پروٹیکشن سکول کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں رہائشی بچوں سے بات چیت کی اور ہاسٹل میں جاری موسیقی کی کلاس میں بچوں سے نغمے بھی سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہائے جرمنی کے سفیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خدمات اور بچوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سارہ احمد نے قلیل مدت میں بچوں کے تحفظ کے بارے میں جامع پالیسی مرتب کر رکھی ہے۔ جرمن سفیر نے سارہ احمد چیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کو بچوں کے تحفظ کے مشن میں باہمی تعاون کی یقین دہانی  کروائی۔ سارہ احمد چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے جرمن سفیربرنہارڈ شلاگ ہیک کی بیورو آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
Tuesday, January 21, 2020