Child Protection Bureau Conducted Awareness Campaign at Kasur

چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے قصور میں خصوصی آگاہی مہم جاری
قصور میں بچوں کے ساتھ ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سےآگاہی مہم اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ 
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چوک میں واک کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنرقصور، اسسٹنٹ کمشنر قصور، چائلڈ پروٹیکشن افسران اور دیگر کی شرکت
زینب کے والد امین انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
آگاہی مہم میں بچوں، والدین اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔  
 
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے قصور میں بچوں کے ساتھ ذیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کافی عرصے سے جاری ہے۔ سارہ احمد
قوم کو زینب الرٹ بل پاس ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سارہ احمد
یہ آگاہی مہم یونین کونسل سطح تک جاری رہے گی۔ چئیر پرسن سارہ احمد
موثر آگاہی مہم کی وجہ سے قصور میں بچوں کے ساتھ ذیادتی کے واقعات کی کمی آئی ہے۔ چئیر پرسن
 
اس حوالے سے قصور کی انتظامیہ کا مکمل تعاون چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ رہے گا اور مستقبل میں قصور میں خصوصی آگاہی مہم جاری رہے گی۔ چئیر پرسن
Thursday, January 16, 2020