Chief Secretary Punjab Yousaf Naseem Khokhar and his Family Visit Child Protection and Welfare Bureau

لاہور:سارہ احمد چیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی دعوت پر یوسف نسیم کھوکھر چیف سیکرٹری پنجاب کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کا دورہ۔  لاہور ۔ صالحہ سعید ڈپٹی کمشنر لاہور بھی چیف سیکرٹری پنجاب کے ہمراہ تھیں۔

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب بیورو کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ بچوں سے ملی نغمے سنے، انعامات تقسیم کیے اور بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔
 
لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں بچوں کے لیئے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ کمپیوٹر لیب اور ایکٹیوٹی روم کے دورے کے دوران بچوں سے سوال و جواب بھی کیے۔
 
لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب نے سارہ احمد چیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب لاہور کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے آج وہ بیورو میں ہونے والے مثالی کام سے آگاہ ہوے۔
 
لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب نے سارہ احمد چیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب لاہور کو بیورو کی ترویج و ترقی کیلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
Monday, August 12, 2019